MULZIM 10

خواجہ سراء کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پشاور۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چٹکی نامی خواجہ سراء کو حراساں کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتہ کا مطالبہ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکر لیا

سرسری تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء شکیل عرف چٹکی سکنہ تحت بھائی مردان حال گلبہار پلازہ پشاور نے تھانہ گلبہار میں رپورٹ کی کہ کافی عرصے سے مسمی آصف سکنہ اتحاد کالونی نے اس کے ساتھ زبردستی دوستی کرنا چاہتے تھے چٹکی کے آصف کے ساتھ دوستانہ تعلقات سے انکار کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر 27.3.2018 کو رینگ روڈ تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں اس کے ہم نام خواجہ سراء چٹکی اور اس کے دوست کو فائر نگ کرکے قتل کیا تھا جس پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار ہونے کے بعد عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا مگر ملزم اس کے بعد بھی خواجہ سراء اصل چٹکی کو حراساں کرنے سے باز نہ آیا اور دوستی کرنے کے ساتھ ساتھ بھتہ کی رقم کا مطالبہ بھی کرتا رہا اور مورخہ 02.11.2018 کو پھر خواجہ سراء چٹکی پر قاتلانہ حملہ کیا جو کہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا جس میں ملزم آصف ایک مرتبہ بھر گرفتار ہونے کے بعد عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا او ر اس کے بعد بھی چٹکی کا پیچھا جاری رکھتے ہوئے مسلسل 27 لاکھ روپے بھتہ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا جس پر خواجہ سراء کی شکایت پر ملزم آصف کے خلاف ایک مرتبہ پھر مقدمہ علت 1298 مورخہ28.11.2018 جرم387/506/25 تھانہ گلبہار میں درج رجسٹر ہو ا

مدعی کی رپورٹ پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی نگرانی میں اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار نور حیدر خان کو ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو ایک با ر پھر گرفتار کرکے انکے قبضے سے 30 بور پستول اور 5 عدد کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں