Naib Nazim Yousaf Ali 19

بونیر کی زمین مالٹے کے پیدوار کے لئےانتہائی موزوں ہے ، نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی

شوکت علی ریڈیوبونیر
ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ اور نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان نے کہا ہے کہ بونیر کی زمین مالٹے کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے، یہاں پر اچھے کوالٹی کے مالٹے کی پیداوار کی جاسکتی ہے،زراعت کے ماہرین نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مزید بھی بونیر میں زراعت کی ترقی کیلئے ان کی کاوشیں اور خدمات قابل تحسین ہے،ہمارے زمینداروں کو ترقی حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین کی خدمات سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امنور زراعت ریسرچ سنٹر میں بونیر کے کاشت کاروں کیلئے مالٹے کی ایک روزہ ٹریننگ کی شرکاء سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی حکومت بھی زراعت کے شعبے میںیہاں کے ماہرین سے تعاون جاری رکھیں گے اور ان کی مزید ترقی کیلئے اپنے تمام تر توجہ زراعت پر مرکوز کریں گے کیونکہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے،اس لحاظ سے ہمیں بونیر میں بھی زراعت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ترقی کرنے کی ضرورت ہے، زراعت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت زراعت کے شعبے میں فنڈ کا خطیر حصہ خرچ کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پر زراعت ترقی کر کے یہاں کے عوام اور بالخصوص نوجوان طبقہ کو روزگار میسر ہوکر باہر ممالک یا ملک کی دیگر حصوں کی بجائے اپنے سرزمین بونیر میں روزگار کر سکیں۔محکمہ زراعت کے ضلعی آفیسر مراد خان نے اس موقع پر کہا کہ ایک روزہ ٹریننگ کا مقصد یہاں کے زمینداروں میں فروٹ،سبزیوں اور بالخصوص مالٹے کی افادیت سے آگاہی حاصل کر سکیں،بونیر میں اگر دیگر فصلوں کے مقابلے میں زمیندار مالٹے کیساتھ ساتھ دیگر فروٹ اور سبزیوں کی کاشت پر توجہ دیں تو یہ فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کو کافی چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ اور زمین کا کم ہونا ہے۔اسی لئے یہاں کے زمینداروں کو چاہئے کہ وہ آنے والے نسلوں کو اس چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زراعت کے شعبے میں نت نئے تجربات اور اصلاحات کریں تاکہ قلیل وقت میں محدود جگہ پر زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں