TMA Daggar 36

بونیر: تحصیل کونسل ڈگرکا ماہانہ اجلاس، قرارداد منظور

شوکت علی ریڈیو بونیر
تحصیل کونسل ڈگرکا ماہانہ اجلاس،مولانا سمیع الحق مرحوم اور شہیدایس پی طاہرداوڑ کی شہادت پر اجتماعی دعاکی گئی،ملزمان کی گرفتاری کیلئے قرارداد منظور،سرکاری اداروں کی جانب سے تحصیل کی منظورکردہ قراردادوں کو نظراندازکرنے اور اجلاس میں دلچسپی نہ لینے پر تحصیل کونسل کے اراکین پھٹ پڑے ،اراکین کے مسائل حل کی جائے،ناظم سعیدالرحمان مفکر کا اجلاس سے خطاب،

تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگرکا ماہانہ اجلاس زیرصدارت کنوینرخالد خان منعقدہوا جس میں اقلیتی کونسلر گوردیپ ،یوتھ کونسلر حافظ قمراعلی شاہ ،شیرین خان،ٹی ای او امین خان اور دیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،اس موقع پر اراکین نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے ڈگر کی صفائی کے لئے ڈمپر کی منظوری دی جائے ٹی ایم اے کے حدود میں واقع بازاروں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے پریس کلب بونیر کے منظور شدہ پریشر پمپ کی فنڈز پانچ لاکھ روپے کی منظوری کی قرارداد پیش کی ۔

کونسل کے ممبران نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں میںکوتاہی کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ قرار دیکر ان پر مزید منصوبے لینے کی پابندی عائدی کی جائے ۔ترقیاتی منصوبوں کی فائنل بل دیتے وقت کونسل کے ممبر کی این او سی کو یقینی بنایاجائے ۔اقلیتی ممبر گوریپ کمار نے کہا کہ سکھوں کے لئے موجودہ مرکزی حکومت نے کرتار پور بارڈر کھول کر انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے ۔جس پر پورے پاکستان کی اقلیتی برادری وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مشکور ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں