ADJ JUDECIAL 24

بونیر: وکلاء کو نئی ترامیم ضابطہ دیوانی کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد

شوکت علی ریڈیو بونیر
ڈائریکٹر جوڈیشنل اکیڈمی ضیا ء الرحمان نے کہاہے ضابطہ دیوانی رولز ترامیم سے انصاف کی فراہمی میں آسانی آجائیگی اور عوام کی جانب سے جوڈیشل سسٹم پر اعتماد کی بحالی میں مزید اضافہ ہوجائیگا ،سستااور فوری انصاف ہی عوام کی آواز ہے ،وکلاء اورججز کی مسلسل مشاورتی عمل اور ذمہ دارانہ کردارسے فیصلوں کی حل جلد ممکن ہوجائیگی جس کا سب سے بڑافائدہ عوام ہی کو ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ باربونیرمیں وکلاء اور ججز کونئے ترامیم کے حوالے سے ٹریننگ دینے کی موقع پر کیا .

اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اے ڈی جے احمدافتخار،ڈسٹرکٹ سیشن جج محمداقبال خان ،سینئرل سول جج فضل گل ،اے ڈی جے کاشف دلاور ،سول ججز غلام حامد،محمدجمیل خان ،اشفاق احمد ،ثناء اللہ ، خاتون سول جج سدرہ عظمت،صدربارروم سیدجمیل شاہ خان ایڈوکیٹ ،ریاض جان ایڈوکیٹ اور دیگربھی موجود تھے ،پشاور ہائی کورٹ کے ہدایات پر صوبہ بھرکے وکلاء کو نئی ترامیم ضابطہ دیوانی کے حوالے سے جاری ٹریننگ کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الرحمان نے کہاکہ نئی ترامیم سمجھنا وکلاء برادری کیلئے بہت اہم ہے ،ٹریننگ کے اختتام پر وکلاء کی جانب سے بہت سارے سوالات کئے گئے جس کے ڈائریکٹرنے جوابات دئے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بونیرنے بھی ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سے ملاقاتیں کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں