Police 1 23

بونیر: آرپی او ملاکنڈ کی بونیرمیں کھلی کچہری کا انعقاد

شوکت علی ریڈیو بونیر
پولیس کی جانب سے کالج گراونڈ سواڑی میں کھلی کچہری کا اہتمام ،عوام نے شکایات کے انبارلگالئے ،پولیس کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ، عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کرنے کیلئے کھلی کچہریاں اہم کرداراداکررہاہے ،موجودہ صوبائی حکومت نے پورے صوبہ میں پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی ہے ۔مگر بدقسمتی سے بونیر ضلع میں اب بھی سیاسی مداخلت ہورہی ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرناخوش آئنداقدام ہے ،کلیئرنس سرٹیفکیٹ مقامی پولیس تھانوں میں،ٹریفک پولیس نظام مزیدبہترکیاجائیگا ،پولیس رولز پر پورااترنے والے سپیشل فورس پولیس کو مستقل کیا جارہاہے ،پولیس کو کرپشن سے پاک اور ہمہ وقت عوام کی خدمت پر مامور کیاجائیگا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج محمدسعیدوزیرکا خطاب .

DIG PHOTO KULI KACHEHRI

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شاہداحمدخان کا بونیرآتے ہی پہلی بار کھلے میدان میں گرینڈ کھلی کچہری کا اہتمام کیاگیا جس میں سیاسی ممبرقومی اسمبلی شیراکبرخان ،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹرعبیداللہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرخواص خان ،ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان ،ایس ڈی ایف او ظفرخان ،ڈی آر سی کمیٹی کے رہنماوں امیرزمان خان شلبانڈی شریف ،سابق ممبران صوبائی اسمبلی ،سابق ڈسٹرکٹ ناظمین ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بحرادخان ،عمائدین علاقہ اور عام لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،جس میں عوام نے کھل کرپولیس کے حوالے سے مشاورت اور شکایات پیش کئے ،جس خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جہ ملاکنڈ رینج محمدسعید وزیرنے کہاکہ پولیس میں کام چوراہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ،عوام کے مسائل حل کی جائیگی ،

c

عمائیدین علاقہ نے پولیس سے متعلق مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بونیرکی پرامن فضاء کو برقراررکھنے کیلئے بونیر کے عوام پولیس فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔عوام نے مرکزی بازار سواڑی میں مستقل پولیس سٹیشن اور پیرباباؒ پولیس سٹیشن کو بازار سے باہر قائم کرنے کا مطالبہ کیا،ڈی آئی جی محمدسعید وزیرنے بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور بعض کی حل کی احکامات جاری کئے ،عمائدین نے پولیس کی جانب سے اس قسم کی کھلی کچہریوں کے انعقاد کو سراہا۔

b

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں