UNI SALGIRA POTO 2nd 24

یونیورسٹی آف بونیر کی دوسری سالگرہ ، رنگارنگ تقریبات کا انعقاد

شوکت علی ریڈیو بونیر
یونیورسٹی آف بونیرکے دوسری سالگرہ کی خوشی میں ایک ہفتہ سے جاری رنگارنگ تقریبات اختتام پزیر،مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکرطلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ ،سپورٹس گالا میں نمایاں کھلاڑیوں پر انعامات تقسیم کئے اور کیک کاٹ لی ،موجودہ حکومت تعلیم کی فروغ کیلئے نمایاں اور تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں ،یونیورسٹی آف بونیر پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بونیری عوام کیلئے تخفہ ہے

ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی صوبائی ڈپٹی سپیکر محمود جان نے یونیورسٹی آف بونیرمیں عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے پراجیکٹ ڈئریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمدفاروق خان ،سابق صوبائی وزیرحبیب الرحمان ،ممبران قومی و صوبائی شیراکبرخان، اسمبلی ریاض خان ،سید فخرجہان ،یونیورسٹی آف بونیرکے میڈیا کوآرڈینیٹر دوست محمدخان ،سردارعلی خان ،حق نواز ،ڈاکٹر علی رحمان ،ڈاکٹرفضل ودود،ڈائریکٹرفنانس مشتاق خان ،ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹرعبیداللہ ،حاجی صدیق اللہ ،ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ اور ڈی پی او شاہداحمدخان نے بھی خطاب کئے اور نمایاں طلباء و طالبات پر انعامات تقسیم کئے .

مہمان خصوصی محمودجان اور پی ڈی محمد فاروق خان نے کہاکہ بہت کم مدت میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی تعداد بڑھاکر1400تک لے جانا ایک بڑا کارنامہ ہے،یونیورسٹی آف بونیر پورے صوبہ خیبر پختون خواکے ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہیں ،یونیورسٹی آف بونیر کے پاس بلڈنگ کی کمی کی وجہ سے ایوننگ شفٹ شروع نہ کرسکا ،ایک معیاری بلڈنگ کی تعمیر کے لئے نیسفا جیسے بہترین کنسٹرکشن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہے ،تقریب کے آخر میں یونیورسٹی آف بونیر کی جانب سے بہترین طلباء ،طالبات اور لیکچرز کے لئے شیلڈ دئے گئے ،تقریب میں سکول کے بچوں نے ترانے بھی پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں