blast 47

باجوڑ : ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں