lahore 13

لاہور سے چین جانے والی بس سروس بند کر دی گئی

لاہور: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاہور سے چین جانیوالی بس سروس کو بند کر دیا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سروس بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر تے ہوئے نجی بس کمپنی کو لیٹر لکھا ہے کہ بس سروس غیر منظور شدہ ہے، اسے لبرٹی مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے چلایا جارہا ہے جو موٹر وہیکلز رولز1969کے رول نمبر 253کی خلاف ورزی ہے، اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں