tobacco 13

بونیر: ٹوبیکو بورڈ میں نمایندگی کے نہ ہونے سے مشکلات ہے، انورشیرخان

شوکت علی ریڈیو بونیر
ماڈل فارمز سروسز سنٹرکے جنرل سیکرٹری انورشیرخان نے کہاہے کہ بونیرخیبرپختونخوا میں سپرکوالٹی پیداکرتاہے مگر ٹوبیکو بورڈ میں ضلع بونیرکا ممبرنہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے ٹوبیکو زمینداروں کو بہت مشکلات کا سامناہے ،صوبائی حکومت ،محکمہ زراعت اور کامرس بونیرکو نمائندگی دی جائے ،زراعت کے لحاظ سے بونیرایک زرخیز ضلع ہے اور یہاںپر ٹوبیکو کے ساتھ ساتھ دیگرفلیں بھی پیداہوتی ہے ،

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پورے ضلع خصوصاً تحصیل چملہ مندنڑ ٹماٹر کے فصل کو شدید نقصان پہنچاہے ،صوبائی حکومت متاثرہ زمینداروں کے ساتھ مالی تعاون کریں ، جنرل سیکرٹری نے کہاکہ امسال بونیرمیں ساٹ لاکھ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی تمباکو پیداہوئی ،جس کی قیمت ایک ارب روپے سے زیادہ تھی مگر حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہ ہونے کی وجہ سے زمیندارروز بروز مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ،تخم ،کھاد اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے زمیندار نقصان میں جارہے ہیں ،

انہوں نے کہاکہ ٹوبیکو بورڈ میں گزشتہ 18سالوں سے مانسہرہ ضلع کی نمائندگی موجود ہے مگربونیرکی زمینداروں کو نمائندگی نہیں دی گئی،اگر بونیرکو نمائندگی دی گئی تو وہ بہترطریقہ سے یہاں کے زمینداروں کے مسائل اس فورم پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اور زمیندار پہلے سے بہتر اندازمیں تمباکو کے ساتھ ساتھ دیگر فصلوں پر توجہ دیں گے ،انہوں نے کہاکہ بونیرکی زرخیز زمین پر سبزیوں کے علاوہ پھل بھی پیداہوتے ہیں مگر زمینداروں کے ساتھ مالی تعاون کے ساتھ ساتھ مناسب ٹریننگ کی بھی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں