WhatsApp Image 2018-12-01 at 5.15.09 AM 107

بونیر: قائد فانوس گوجر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے

شوکت علی ریڈیو بونیر
عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین قائد فانوس گوجر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے ،ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بدال خوڑ چغرزئی میںدوپہر 3بجے اداکی جائیگی،وہ ضلع بونیرکے علاقہ ریال چغرزئی میں ظفر گوجر کے گھرسال1958کوپیداہوئے تھے ،زمانہ طالب علمی ہی سے خدمت کی جذبہ سے سرشار تھے ،اپنی سیاسی زندگی کا عوامی نیشنل پارٹی سے کیاتھا ،باچا خان اور ولی خان کے قریبی ساتھی تھے ،وہ روزنامہ جدت ،روزنامہ شہباز اور دیگر اخبارات میں بھی صحافتی امور انجام دیتے ،1988 میں عوامی نیشنل پارٹی سے اختلافات پیدا ہوئے اور انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا جس کے بعد انہوںنے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے آزاد الیکشن لڑ کر1700 ووٹ لیکر زبردست مقابلہ کیا،بعدمیں ملک بھرکا دورہ کرکے گوجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کی مشاورت سے سال1993میں علیٰحدہ پارٹی پاکستان عوامی پارٹی (پی اے پی) بنائی جوکہ بعدمیں عوامی ورکرز پارٹی کے نام میں تبدیل ہو ا انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی ،ملک کے پسے ہوئے طبقے،محنت کشوں ،کسانوں ،مزدوروں اور غریب عوام کی حقوق کیلئے بے تحاشا جدوجہدکی ،خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ ،پنجاب ،سندھ ،کشمیرمیں بھی عوامی ورکرز پارٹی کا پیغام پہنچایا اور ملک بھرمیں ہرسطح پر پارٹی تنظیمیں بنائی،انہوں نے بیرونی ممالک سعودی عرب ،دبئی،ملیشیاء ،یمن ،انڈونیشیائ،انڈیا ،بنگلہ دیش ، افغانستان اور دیگرممالک کے دورے بھی کئے تھے اور وہاں پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے تاریک وطن کیلئے سفارتخانوں کی بھی دورے کئے اور ان کے مسائل کی حل کرنے کی کوششیں کئے ،
فانوس گوجر کے وفات سے ملک بھر کے گوجر برادری ،بونیری عوام ایک منجے ہوئے سیاست دان اور لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں ،فانوس گوجر کی وفات کی خبربونیر، ملاکنڈ ڈویژن ،صوبہ بھر اور دیگر علاقوں میں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار ان کے آبائی علاقہ بدال خوڑ چغرزئی بونیر میںدوپہر تین بجے ادا کی جائیگی جس میں ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی شکل میں روانہ ہوئے ہیں ،فانوس گوجر نے گزشتہ تمام عام انتخابات،بلدیاتی انتخابات میں بھی ہر قومی و صوبائی ،ضلعی،تحصیل اور یونین کونسل کے سطح پر حصہ لیاتھا اور خود بھی ضلع شانگلہ ،ضلع بونیر سے قومی اسمبلی کے امیدوار رہے ،فانوس گوجر کے پسماندگان میں دو بیویاں ،ایک بھائی اور ایک بیٹا عثمان گوجر شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں