dig 6

4 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

پشاور۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود نے 4 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز خیبرپختونخوا شیر اکبر کو ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن؍اندرونی احتساب بیورو، گریڈ 19 کے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن؍ اندرونی احتساب بیورو محمد عابد کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز خیبرپختونخوا، گریڈ 19 کے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کرائم خیبرپختونخوا عبد الغفور کو ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا جبکہ گریڈ 19 کے ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا محمد سلیم کو پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برائے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں