doc 4

کے ٹی ایچ کے میڈیکل آفیسر سمیت 6ملازمین چارج شیٹ

پشاور۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریضوں کے معائنے کے واقعہ پر سینئر میڈیکل آفیسر اور 3نرسوں سمیت مجموعی طور پر 6ملازمین کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کرکے تین دنوں میں رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اس ضمن میں کے ٹی ایچ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر عنایت اللہ جان سینئر میڈیکل آفیسر ٗ صدام حسین سروس لائن منیجر ٗ عامر بادشاہ سروس لائن منیجر ٗ سعید اللہ چارج نرس ٗ شاہدہ شمس چارج نرس اور نورین افضل چارج نرس کو چارج شیٹ کیا گیا ہے واقعہ کی تحقیقات شفیع اللہ خان ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کرینگے ان معاونت کیلئے یوسف جمال منیجر ایچ آر کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی تین دنوں میں اپنی سفارشات تیار کرکے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں