Election 9

بونیر: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس

شوکت علی ریڈیو بونیر
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس،ووٹ کے اہمیت کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جیسے اداکرناہر مرداور عورت پر لازم ہے ،الیکشن کمشنرجہانزیب خان کا اجلاس سے خطاب

تفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن آفس ڈگرمیں ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی ،اجلاس کا مقصد عوام کو ووٹ کی اندراج ،منتقلی اور اہمیت کے بارے میں آگاہی دیناتھا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنرجہانزیب خان نے کہاکہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگرکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جسے اداکرنا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ جن افراد کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہو وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی م یں 31دسمبر 2018تک اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کروائیں ،رائے دہندگان اپنے ووٹ کی تفصیلات شناختی کارڈ نمبر8300پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اپنے ملازمت کا ثبوت دیکر اپناووٹ ملازمت کی جگہ پر منتقل کرواسکتے ہیں جس کیلئے فارم نمبر21ضلعی الیکشن کمشنر آف یا الیکشن کمشن آف پاکستا ن کے ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں