ADC ELECTION VC 10

بونیر: ویلج کونسل بگڑہ میں کونسلر کی انتخاب کیلئے تیسری بار الیکشن

شوکت علی ریڈیو بونیر
ویلج کونسل بگڑہ میں کونسلر کی انتخاب کیلئے تیسری بار الیکشن ،ضلعی الیکشن آفس سے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اعجاز اللہ کامیاب جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار عدنان ناکام رہے .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بونیرکے یونین کونسل ڈگر کے ویلج کونسل کونسل بگڑہ میں خواتین کی شرح پورا نہ ہونے کی وجہ سے جنرل کونسلر کی نشست کیلئے تیسری بار ضمنی الیکشن منعقدہوا جس میں2381مرد اور1847خواتین ووٹرز کیلئے تین پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جہاں پر پولنگ کا عمل صبح9بجے سے شام4بجے تک جاری رہا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرخواص خان اور اے سی ڈگر نے پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ کرکے انتظامات بھی چیک کئے ،ضلعی انتظامیہ پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ آفیسران اور دیگر عملہ سے ملے اور الیکشن کمیشن کی انتظامات کو سراہا،ووٹوں کی ٹرن آوٹ0.23فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں