senate election 12

23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ،بلامقابلہ قرعہ اندازی

بونیر: شوکت علی
23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ،جماعت اسلامی کے امیدوارڈسٹرکٹ اور پی ٹی آئی کے امیدوار تحصیل کونسل کے لئے بلامقابلہ قرعہ اندازی (ٹاس)کے ذریعے کامیاب ،یونین کونسل نوریزئی کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کریں گے ،نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر تاجون خان کا خطاب

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نوریزی پر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ٹاس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ممبر اور تحصیل ممبر کا بلامقابلہ انتخاب کیا جبکہ یونین کونسل ایلئی میں تحصیل ممبر ،یونین کونسل گاگرہ میں تحصیل امیدوار جبکہ یونین کونسل ملک پور پر ڈسٹرکٹ امیدوار کے ناموں کا اعلان کردئے گئے ،قسمت آزمائی کے بعد کامیاب ہونے والے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرتاجون خان آف ڈھیرئی نے اپنے رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل نوریزئی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور بلاامتیاز عوام کی خدمت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں