election 2018 29

بونیر: بلدیاتی ضمنی الیکشن میں چھ جماعتی اتحادکامیاب

بونیر۔شوکت علی
اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان اور نائب ڈسٹرکٹ ناظم یوسف علی خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،23دسمبر کوبلدیاتی ضمنی الیکشن میں چھ جماعتی اتحاد بنانے میں کامیاب ہوگئے ،تحصیل کونسل گاگرہ کے امیدوار حاجی سرورخان اور دو دیگر امیدواروں کی کامیابی امکانات روشن ،چھ جماعتی اتحاد کی اہم بیٹک ،حکمت عملی طے کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق 23دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی ضمنی الیکشن جوکہ یونین کونسل گاگرہ میں تحصیل کونسل کیلئے ،یونین ملک پورمیں ڈسٹرکٹ کونسلر کیلئے اور یونین کونسل ایلئی میں تحصیل کونسل کیلئے منعقد ہو رہے ہیں میں چھ جماعتی اتحاد جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی اورعوامی ورکرز پارٹی اتحاد بنانے میں کامیاب ہوگئے .

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈگرمیں منعقد ہوا جس میں تمام چھ جماعتوں کے رہنماوں شجاعت علی خان ،عالم خان ،شاہ بخت روان ایڈوکیٹ ،جوہرعلی خان ،پروفیسر (ر)حمیدالرحمان،قیصر ولی خان ،رفیق اللہ خان ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ کونسلرحاجی امیرسلطان ،ولی رحمان ،ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبیداللہ،نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان ،تینوں متفقہ امیدوار حاجی سرورخان باجکٹہ ،عمرفاروق انغاپور اور اکبرحسین ملک پور اور دیگررہنماوں نے شرکت کی ،رہنماوں نے کہا کہ چھ جماعتوں کا اتحاد بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہے ،بلدیاتی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے مشاور ت سے لائحہ عمل طے کریں گے ،بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سیاست سے بالاتر ہوکر کام کریں گے،اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین مرحوم قائد فانوس گوجر کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعاکی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں