afghan mahajeeren 25

بونیر:‌الخدمت فائونڈ یشن کے جانب سے مفت وہیل چیر ز تقسیم

عمران بونیری . ریڈیو بونیر
خصوصی افراد کے عالمی دن پرالخدمت فائونڈ یشن تحصیل مندنڑ کی جانب سے کوگا کیمپ کے معذورآفغان مہاجر ین میں مفت وہیل چیر ز تقسیم کئے گئے ۔

اس سلسلے میں ایک تقر یب منعقد ہو ئی جس میں صوبائی منیجر برائے کمونیٹی سروسز محمد وسیم ،تحصیل مندنڑ کے جنرل سیکرٹری اشراف الدین ،فنانس سیکرٹری تاجدار احمد خان،عبد الناصر مقامی امیر کوگا ،منصور فوکل پر سن برائے یتیم افراد اور صوبائی صدر برائے معذور آفغان مہاجر ین محمد طاہر نے معذور آفغان مہاجر ین میں 14وہیل چیر ز تقسیم کر دئیے۔میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی منیجر کمونیٹی سروسز محمد وسیم اور اشراف الدین نے کہاکہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن نے صوبہ بھر میں ر جسٹرڈ معذور آفغان مہاجر ین میں تقر یبا400وہیل چیر ز تقسیم کر دئیے۔

انہوںنے کہا کہ چکدرہ آفغان مہاجر کیمپ میں گیارہ جبکہ بونیر کوگا آفغان مہاجر کیمپ میں 14معذور افراد کو وہیل چیر ز دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن ڈونر ز کی وساطت سے ہر سال معذور افراد میں وہیل چیرز اور دیگر سامان تقسیم کر تی ہے۔مقررین نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن فلاح انسانیت پر یقین ر کھتی ہے اور جہاں کہی مسلمان بہن بھائی تکلیف میں ہو الخدمت فائونڈیشن کے ر ضا کار بلاتفر یق انسانیت کی خدمت کر تی ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ الخدمت فائونڈیشن اس کے علاوہ قدرتی آفات،کفالت یتماء اور دیگر فلاحی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں