AC Mandan 9

بونیر: اینٹی کر پشن ویک کے حوالے سے اگاہی واک کا انعقاد

بونیر عمران بونیری
اینٹی کر پشن ویک کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ آفس کے زیر اہتمام اگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔
واک میں اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان،ناظم مندنڑ ڈاکٹر عمر حیات خان،نائب ناظم اشتر خان،ٹی او ار اختیار حسین باچا،پر نسپل جی ایچ ایس ایس ناواگئی ر شید احمد ،ڈی ایس پی سر کل طوطالئی محمد نعیم خان،ایس ایچ او خالد خان اور جی ایچ ایس ایس ناواگئی کے طلباء نے بھر پور شر کت کی۔

شرکاء واک نے کوزہ ناواگئی اے سی آفس سے پٹرول پمپ ناواگئی تک واک کیا ۔شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ آٹھار کھے تھے جس پر کر پشن کے خلاف نعرے در ج تھے ۔شر کاء واک نے کر پشن کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔واک کے اختتام پر شر کاء واک سے خطاب کر تے ہوئے اے سی مندنڑ سعید اللہ جان،ناظم ڈاکٹر عمر حیات خان،پر نسپل ر شید احمد اور دیگر نے کہاکہ کر پشن صرف ناجائز پیسے لینے اور دینے کا نام نہیں بلکہ اپنے ذمہ داریوں میں غفلت،فرائض میں کوتاہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کر پشن کے زمر ے میں آتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کر پشن ایک ناسور ہے جو ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلا کر ر ہی ہے۔مقررین نے کہاکہ ملک پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں لیکن کر پشن اور بد عنوانی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں انیٹی کر پشن مہم صرف اس ہفتے اور اس دن تک محدود نہیں کر نا چاہیئے بلکہ ہرروز اس ناسور کے خلاف جدوجہد کر نی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ طالب علموںکا سبق نہ پڑھنا،اساتذہ کا سبق نہ پڑھانا اور دیگر لوگوں کا اپنے فرائض میں کمی کوتاہی کر نا کر پشن ہے۔اس موقع پر اے سی مندنڑ سعید اللہ جان کہاکہ اے سی آفس مندنڑ میں کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا جس کا نمبر 0939530023ہے آپ جہاں بھی کو ئی غیر قانونی کام دیکھے یا کسی کام میں کوتاہی اور غفلت دیکھے فوراٌ ہمیں آگاہ کر یں ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں