anp forms 8

عوامی نیشنل پارٹی نے بونیر میں ر کنیت سازی مہم کا با قاعدہ آغاز

عمران بونیری ریڈیو بونیر
عوامی نیشنل پارٹی نے بونیر میں ر کنیت سازی مہم کا با قاعدہ آغاز کر دیا ۔یونین کونسلوں کے صدور میں ممبر سازی بکس تقسیم کر دئیے گئے۔
اس سلسلے میں ایک تقر یب شلمانی میں شیر اکبر باچا چیر مین یوسی ناواگئی کے حجر ے میں منعقد ہو ئی جس میں ضلعی الیکشن کمیشن کے چیر مین سردار جہان خان،ضلعی تر جمان و نائب ناظم اشتر خان،سابق صدر مندنڑ نصیب خان اور پانچوں یونین کونسلوں کے نگر ان کمیٹیوں کے چیر مینوں اور جنرل سیکرٹریز نے شر کت کی ۔ضلعی الیکشن کمیشن کے چیر مین سردار جہان اور تر جمان اشتر خان نے ر کنیت سازی مہم کے حوالے سے نگران کمیٹیوں کے چیر مینوں کو تفصیلی بر یفنگ دی اور اُن میں بکس تقسیم کر دئیے۔

الیکشن کمیشن کے چیر مین سردار جہان اور تر جمان اشتر خان نے یوسی کو گا کے چیر مین اسرار خان کو 84،یوسی ناواگئی کے چیر مین شیر اکبر باچا کو 118،یوسی مخڑنئی کے چیر مین حاجی نوراللہ کو 118،یوسی کھنڈر کٹی کے چیر مین یوسف زادہ کو 72اور یوسی آمازی کے چیر مین کو 59بکس حوالہ کئے ۔اس موقع پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے نگران کمیٹیوں کے چیر مینوں نے کہاکہ وہ ہر در پر حاضری دے کر متعلقہ بکس تقسیم کر ینگے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اے این پی کے سر خ جھنڈے تلے جمع کر نے کی کوشش کر ینگے۔انہوںنے کہاکہ اے این پی جمہوری پارٹی ہے جو کہ جمہوریت پر یقین ر کھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ممبر سازی مہم کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہو گا جس میں ویلج کونسل،یونین کونسل،تحصیل ،ضلع اور صوبائی تنظیموں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں