CPDI 2 23

بونیر: سی پی ڈی ائی اور ارڈی او کے زیر اہتمام بجٹ کے موضوع پر سیمنار

شوکت علی ریڈیو بونیر
سنٹر فارپیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹیو سی پی ڈی ائی اور ارڈی او کے زیر اہتمام شفاف اور عوامی شرکت پر مبنی بجٹ کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار ضلع کونسل ہال ڈگر میں منعقد ہواجس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شر کت کی.

سیمنار سے ضلع نائب ناظم یوسف علی خان ،ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ اور آرڈی او کے چیئر مین حکیم ذادہ نے بجٹ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کئے ،بقول انکے بجٹ آمدن اور خرچ کا سالانہ تخمینہ ہوتاہے جس میں مالی سال کے دوران متوقع آمدن کے مطابق ضروریات پوراکرنے کے لئے منصوبی بندی کی جاتی ہے اور اس منصوبہ بندی میں شفافیت کے لئے عوام سے انکے مسائل اور مشکلات جان کر لائحہ عمل طے کرنا شامل ہوتاہے ۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتاہے جس کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل جوں کہ توں رہ جاتے ہیں اور ان مسائل میں سال بہ سال اضافہ ہوتارہتاہے ۔اور ہرسال خسارے کا بجٹ سامنے آتاہے ۔

انہوں نے اس امرپر فکرمندی کا اظہار کیاہے کہ ایک گھرانہ اپنے محدود وسائل میں اپنے بنیادی ضروریات پوراکرنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی سے سال بھر عہدہ براں ہوتے ہیں ۔لیکن حکومتی سطح پر ایسا نہیں ہوتا جس کی وجہ عوام کو بجٹ کے عمل میں شریک نہ کرناہے ۔انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ بجٹ میں عوامی رائے شامل کرنے کے لئے کال سرکلر ستمبر میں جاری کیا جاتاہے اور مارچ میں منصوبے شامل کئے جاتے ہیں ۔لیکن ابھی تک کال سرکلر لیٹر تک جاری نہیں کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں